ویب ڈیسک:ایپل نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے صارفین کیلئے نئے سیزن میں سیل کا اعلان کردیا، اب مہنگے ترین فونز، آئی پیڈز کم قیمت میں دستیاب ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق نئے سیزن کی سیل کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوچکا ہے، جس میں صارفین کو آئی فون، آئی پیڈز اور میک بُک پر رعایت دی جائے گی، اگر اس سیل کے دوران صارفین ایپل کی کوئی پروڈکٹ خریدتے ہیں تو وہ 3 ماہ کی ایپل میوزک سبسکرپشن سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آئی فون کے چاہنے والوں کے لیے یہ آفرز اور رعایتیں صرف ایپل کے آن لائن اسٹور تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ ایپل اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے ابھی حال ہی میں آئی فون 16 سیریز کو لانچ کیا ہے اور اب ایپل نے اپنی مصنوعات پر لوگوں کو نئی رعایت اور پیشکش فراہم کی ہے۔
3 اکتوبر سے سیل کا آغاز ہوگا جہاں ایپل اپنے صارفین کو آئی فون، آئی پیڈ، میک بک اور دیگر مصنوعات پر رعایت دے گا۔ اگر آپ ایپل کی مصنوعات براہ راست برانڈ سے خریدتے ہیں تو یہ سیل ایسے ہی افراد کے لیے ہے۔
ایپل نے ان پیشکشوں اور رعایتوں کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی مصنوعات پر کس طرح کی پیشکش فراہم کرے گا، تاہم ایپل نے اپنے ہوم پیج پر فروخت کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے فیسٹیو آفر 3 اکتوبر سے شروع ہوگا۔