پبلک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہونے لگے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگیا۔خطوط سئیننر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس شاہد بلال حسن, جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے۔
سی ٹی ڈی اور پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط ایک نجی کورئیر کمپنی کے ملازم ہائیکورٹ رسیو کروانے آیا،دونوں ججز کے سٹاف کو نجی کورئیر کمپنی کی نمائندہ کی جانب سے خط ریسو کروایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کورئیر کمپنی کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔