جوڈیشل کمیشن  نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کردی

جوڈیشل کمیشن  نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کردی

(ویب ڈیسک )   جوڈیشل کمیشن  کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  جسٹس کے کے آغا آئینی بینچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہونگے ، آئینی کمیٹی جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں  جسٹس عمر سیال اور محمد سلیم جیسر  پر مشتمل ہو گی ۔ آئینی بینچز کے لیے جسٹس ذوالفقار علی سانگی ، جسٹس ارباب علی ، جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوا ، آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کے حق میں 11ووٹ آئے۔

ذرائع کے مطابق  جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اختلافی رائے دی ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس کے2 ممبران عمر ایوب اور شبلی فراز شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں دونوں ممبران کا تقریباً 2 گھنٹے تک انتظار کیا گیا،انتظار کے بعد دونوں ممبران کے فون بند ہونے کے سبب چار بجے اجلاس شروع ہوا۔

Watch Live Public News