یوٹیوب شارٹ ویڈیوز بنانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

یوٹیوب شارٹ ویڈیوز بنانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
ویب ڈیسک: یوٹیوب نے شارٹ ویڈیوز بنانیوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ یوٹیوب نے پہلی ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوٹیوب کے آفیشل ہینڈل سے ٹویٹ پیغام کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ شارٹس فنڈ کے لیے اس ماہ کی پہلی ادائیگی تخلیق کاروں کو بھیج دی جائے گی۔ اگر آپ ادائیگی کے اہل ہیں تو ، ہم آپ کو اگلے ہفتے سے یوٹیوب ایپ میں ایک اطلاع بھیجیں گے۔ مئی میں ٹوئٹر پر یوٹیوب کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ ہم شارٹس ویڈیوز کری ایٹرز کے لیے طویل مدتی مونیٹائزیشن پلان بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ، ہم پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ یوٹیوب شارٹس فنڈ، فنڈ کے بارے میں دیگر معلومات، یہ کیسے کام کرتا ہے اور شارٹس منیٹائزیشن کے دیگر ابتدائی اقدامات کے لیے بھی اس وقت اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یوٹیوب ایک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ہے جہاں پر ویڈیو کنٹنٹ کے ذریعہ کمائی کی جا سکتی ہے۔ فنڈ سے کوالیفائی کرنے اور پیسہ کمانے کا طریقہ نیچے دی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔