پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں چھوٹی جماعتوں نے ملک میں مہنگائی پر سخت موقف اختیار کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور اتحادی جماعتوں کے وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں چھوٹی جماعتوں نے ملک میں مہنگائی پر سخت موقف اپنایا ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ پی ڈی ایم قیادت پر پھٹ پڑے۔ ذرائع نے بتایا کہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پی ڈی ایم اجلاس میں سخت موقف اختیار کیا ، آفتاب شیرپاؤ نے اپنی اتحادی حکومت کہ کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے۔ آفتاب شیر پاؤ کا موقف تھا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے، اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دیکھنا ہوگی، ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جاسکیں، اتحادیوں کو ملکر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔