عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی
بغداد: عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری، عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا فیس ختم کردی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بغداد میں ملاقات کی جس میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری بھی شریک تھے۔ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزاکی سہولت بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی عراق نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزافیس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مزید برآں عراقی وزیراعظم نے معمولی جرائم اور زائد قیام پرعراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔