لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکنے پر کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے ڈولفن اہلکار ندیم زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی جائے وقوعہ پر پہنچے، ایس پی سٹی ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ سید علی ناصر رضوی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے میو ہسپتال میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور اہلکار کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی کانسٹیبل ندیم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا جائے گا۔