سابق ایم این اے علی وزیرایک بار پھر گرفتار

سابق ایم این اے علی وزیرایک بار پھر گرفتار
کیپشن: سابق ایم این اے علی وزیرایک بار پھر گرفتار

ویب ڈیسک: سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، جس پر پولیس نے علی وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں زیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا، موٹرسائیکل سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو پمزہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علی وزیر کے کزن کا بیان بھی سامنے آگیا جن کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی وزیر کو موٹر سائیکل حادثے کے باعث حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ اس سے قبل مسلسل 5سال تک رکن قومی اسمبلی رہنے والے علی وزیر پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News