گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کی ترقی، بھارت کی تنزلی

گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کی ترقی، بھارت کی تنزلی

پبلک نیوز: گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں پاکستان کا 105 واں نمبر، بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے 2020 کا گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 4.31 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی 105 ویں پوزیشن رہی، 2019 میں پاکستان کا 108واں نمبر رہا جو 3 درجے بہتری کے بعد اب 105 نمبر پر آگیا، انتخابی عمل میں پاکستان کا اسکور 5.67، حکومتی کارکردگی میں پاکستان کا اسکور 5.36 رہا، سیاسی شراکت میں پاکستان 3.33، سیاسی کلچر میں 2.50، شہری آزادی میں 4.71 پوائنٹس رہا۔

دوسری جانب بھارت رینکنگ میں 2 درجے کمی سے 53 ویں نمبر پر آ گیا۔ ڈیموکریسی انڈیکس میں 9.81 پوائنٹس کے ساتھ ناروے پہلے نمبر پر براجمان جبکہ آئس لینڈ، سویڈن، نیوزی لینڈ اور کینیڈا ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ167 ممالک کی فہرست میں 23 ممالک کو مکمل جمہوریت اور 52 کو عیب دار جمہوریت قرار دیا گیا ہے،35  ممالک ہائبرڈ اور 57 کو آمرانہ نظام کا حامل قرار دیا گیا ہے۔

دی اکانومسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان،بنگلہ دیش اور بھوٹان میں صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔