جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کیمشن نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی

جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کیمشن نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی
لاہور ( پبلک نیوز) رپورٹ میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے اور عوام کو سڑکیں بند کرنے کے اوقات اور متبادل راستوں سے ٹریفک کے پلان کو پیشگی آگاہ کرنے کے سفارش کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق عوام اور پبلک کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، سی ٹی او نے میچز کے دوران 4 سو سے زائد ایڈیشنل پولیس اہلکار طلب کرلیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران عوام کو ہسپتال ریسکیو 1122 اور ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال تک رسائی ممکن بنائی جائے، عوام کو سڑکیں بند کرنے کے اوقات اور متبادل راستوں سے ٹریفک کے پلان کو پیشگی آگاہ کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق قدافی اسٹیڈیم کے گرد بارشی پانی محفوظ کرنے کے لیے ڈرین سسٹم نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنانس افسر نے مزید مہلت طلب کی ہے۔ ایل ڈی اے کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پر بلند بالا عمارتوں پر پودے لگانے کے لیے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ شوگر ملز کو پانی محفوظ بنانے اور آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے جدید آلات لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔