ریاست مخالف تقاریر کا الزام: علیمہ خان کو ایک اور نوٹس جاری

ریاست مخالف تقاریر کا الزام: علیمہ خان کو ایک اور نوٹس جاری
کیپشن: ریاست مخالف تقاریر کا الزام: علیمہ خان کو ایک اور نوٹس جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ایک اور طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کو ایف آئی اے کی جانب سے ایک اور طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا، عمران خان کی بہن کو ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے 6 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

نوٹس انکوائری نمبر 4/24 کے لیے 160سی آرپی سی کے تحت جاری کیا گیا، نوٹس میں علیمہ خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ہیٹ میٹریل پھیلانے کی مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات ہیں۔

علیمہ خان کو 6 فروری کو کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پیش نہ ہونے کی صورت میں پر سمجھا جائے گا کہ صفائی میں فراہم کرنے کو کچھ نہیں، ایسی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر طلبی کا نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کو آج دن 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کر رکھا ہے۔