انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کیپشن: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سپر سکس کے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی، پاکستانی باؤلرز کے شاندار کم بیک کے باعث کم سکور کے باوجود پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔

گرین شرٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔40 اوورز میں 155 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، عرفان منہاس 34 اور شازیب خان 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہانت دواللہ بورسن اور شیخ پرویز نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

156 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 35.5 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد شہاب جیمز نے 26 رنز کی باری کھیلی، عبید شاہ نے 44 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلے 6 اور 8 فروری کو کھیلے جائیں گے، پاکستان انڈر 19 ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 8 فروری کو مدمقابل ہوگی۔

Watch Live Public News