سڈنی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے آسٹریلوی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنا پہلا ہی میچ یادگار بنا لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں سرانجام دیا۔ تھنڈرز نے سٹرائیکرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ میتھیو گلکس نے ستاون گیندوں پر تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ترانوے رن کی شاندار اننگ کھیلی، اس کی مدد سے سڈنی تھنڈرز نے سات وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ https://twitter.com/BBL/status/1477603149619744769?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477603149619744769%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1174931 ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹارگٹ کا تعاقب شروع کیا تو بگ بیش لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے پاکستان کے نوجوان بائولر محمد حسنین نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایسی شاندار بائولنگ کی کہ میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔ محمد حسنین نے میتھیو شارٹ کو آؤٹ کرکے پہلی، اس سے اگلی ہی بال پر جیک ویدرلڈ کو آئوٹ کرکے دوسری جبکہ ایک گیند کے بعد جوناتھن ویلز کو آئوٹ کرکے چوتھی وکٹ حاصل کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اس اوور میں کوئی رن بھی نہیں دیا۔ https://twitter.com/BBL/status/1477584002479362050?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477584002479362050%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1174931 پاکستانی بائولر محمد حسنین نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی یادھگار باؤلنگ کی وجہ سے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، اس طرح تھنڈرز نے یہ میچ میں اٹھائین رنز سے جیت لیا۔