قوت گویا ئی ، سماعت سے محروم بچی کا کلیئر امپلانٹ

قوت گویا ئی ، سماعت سے محروم بچی کا کلیئر امپلانٹ
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے وژن کے مطابق پا کستان بیت المال بھی اپنے حصے کا کردار بخوبی نبھا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان بیت المال کی طرف سےقوت سماعت و گویائی سے محروم شانگلہ کی ننھی پری کو کلیئر امپلانٹ فراہم کردیا گیا جس کے بعد اب وہ سن اور بول سکتی ہے۔ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کے مطابق اب تک 173بچوں کو کلیئر امپلانٹ فرا ہم کیے جاچکے ہیں۔ بہت سے والدین وسائل نہ ہونے کے باعث کلیئر امپلانٹ نہیں لگواسکتے اس سلسلے میں پاکستا ن بیت المال قوت سماعت و گویائی سے محروم ایسےبچوں کی فلاح کے لیے کام کررہا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔