(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف ٹیریان کیس1 سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 21 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بنچ کا حصہ ہوں گے ۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بنچ کا حصہ تھے ۔جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنا فیصلہ اپ لوڈ کر دیا تھا ،دو ججز نے اپنے فیصلے میں ٹیریان کیس ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آفس نے دو ججز کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔