وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے،عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 8 سے 12 جولائی تک ہوں گی۔ عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے.وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 جولائی سے 12 جولائی تک عیدالاضحٰی کی چھٹیاںہونگی. یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ملک کے کسی حصے سے ذوالحجہ کا چاند نظرآنے کی شہادت نہیں ملی لہذا پہلی ذوالحجہ یکم جولائی بروز جمعہ کو ہوگی اورعیدالاضحیٰ 10جولائی بروزاتوارہوگی. ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے آفس میں ہوا تھا۔ جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی تھی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے تھے۔