کراچی : اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی کیلئے کاروبار رات گئے تک جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کردی گئیں ہیں ۔ عیدالاضحی کے لئے کاروبار بلا روک ٹوک رات گئے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، توانائی بحران کے باعث پابندیوں کا نوٹیفکیشن گیارہ جولائی کو پھر نافذالعمل ہوگا۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عیدالاضحٰی سے قبل دکانوں اور مارکیٹس کی جلد بندش کے احکامات پر عملدرآمد معطل کر دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بازاروں اور مارکیٹوں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کی پابندی 9 جولائی تک ختم کرنےکا اعلان کیا گیا تھا۔