پاکستان میں ایس او پیز پر کتنے فیصد عمل ہوا؟

پاکستان میں ایس او پیز پر کتنے فیصد عمل ہوا؟

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں ایس او پیز پر کتنے فیصد عمل ہوا؟ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز پر 46 فیصد ایس او پیز پر عمل در آمد کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ میں 40 فیصد، کاروبار میں 40.28 فیصد اور انڈسٹری میں 38 فیصد ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مساجد میں 41 فیصد، ایئر پورٹ، بس اور ریلوے میں 50 فیصد ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ عوامی مقامات میں 42 فیصد اور ہسپتالوں میں 70 فیصد ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز عملدرآمد میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ماس ویکسینیشن مہم کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام صوبوں کو ایس و پیز خلاف ورزیوں میں اضافہ کو چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

این سی او سی سے کہا گیا ہے کہ صوبے وباء کے ممکنہ اضافہ سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔