سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے شوٹر ز نیپال فرار

سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے شوٹر ز نیپال فرار
دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نیپال پہنچ گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تمام شوٹر زقتل بعد نیپال فرار ہو گئے ہیں۔ دہلی پولیس کے سپیشل سیل کی ایک ٹیم مظفر نگر بھی گئی تاکہ ان شوٹرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق کچھ شوٹروں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے میں آئے روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ اب اس دوران دہلی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نیپال پہنچ گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تمام شوٹرز قتل کے بعد نیپال فرار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا پر حملہ آوروں نے پنجاب کے ضلع مانسا میں ان کے آبائی گاؤں کے قریب فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں سدھو شدید زخمی ہو گئے تھے. وہاں‌موجود لوگوں‌نے سدھو موسے والا کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے تھے. گینگسٹر پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان: دوسری جانب سدھو موسے والا کے قتل نے بین الاقوامی گینگ دشمنی کو جنم دیدیا ہے، مختلف گینگ اب آنجہانی گلوکار کی موت کا بدلہ لینے کا عہد کر رہے ہیں۔ ہریانہ کے ایک گینگسٹر نے سوشل میڈیا پر موسے والا کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ گینگسٹر بھوپی رانا کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سب سے گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس سدھو موسے والا کے قاتلوں کے بارے میں معلومات ہیں تو اطلاع دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ "

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔