حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا امکان

حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیے جانے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں دو ہفتے قبل ہوا۔ واضح رہے کہ حسنین کا بگ بیش لیگ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، فاسٹ بولر کا ٹیسٹ لاہور کی آئی سی سی لیب میں کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔ بعد ازاں محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کر کے ری ماڈل کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی لیب میں محمد حسنین کا با ضابطہ ٹیسٹ ہوا۔ذرائع کے مطابق کوچز پر اُمید ہیں کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پائے گا۔ یاد رہے کہ باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے دو ٹیسٹ میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔