بجٹ 2024-25 میں پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا

بجٹ 2024-25 میں پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال کے بجٹ  2024-25 میں پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پنشن پر ٹیکس نہ لگانے پر وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم اور پاکستان کے درمیان آج ورچوئل مزاکرات ہوئے، مزاکرات میں بزنس مین اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کو کئی تجاویز پیش کی گئیں، آئی ایم ایف اور کا ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ  معاشی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات پر وزیر اعظم کو بھی بریفنگ دے گی۔

Watch Live Public News