فیصل واؤڈا اہل یا نا اہل؟ فیصلہ آ گیا

فیصل واؤڈا اہل یا نا اہل؟ فیصلہ آ گیا
اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے.تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا. الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے بیان حلفی پر عدالت نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ یہ ایک غیر مؤثر کیس ہوچکاہے اور فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفے کی نقل بھی پیش کردی. الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے واضح ہے کہ فیصل واؤڈا کاغذات نامزدگی کی منظوری تک امریکی شہری تھے۔ فیصل واوڈا نے گیارہ جون 2018 کو کہا کہ وہ دوہری شہریت نہیں رکھتے جبکہ امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے 25 جون کو دوہری شہریت چھوڑی۔ جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ فیصل واؤڈا کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔