پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارت کو دھول چٹا دی

پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارت کو دھول چٹا دی
راولپنڈٰی: آئی ایس پی آر کے مطاق پاک بحریہ نے بھارت کی جدید ترین کلواری کلاس آبدوز کا سراغ لگالیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارت کو دھول چٹادی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو بھارت کی جدید ترین کلواری کلاس آبدوز کا سراغ لگایا۔ پاک بحریہ اینٹی وار فئیر یونٹ نے بھارتی آبدوز کا نہ صرف سراغ لگایا بلکہ تعاقب بھی کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 5 برس میں یہ چوتھا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ہے،جس سے پاک بحریہ کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے اوریہ پاک بحریہ کا مادر وطن کے دفاع کے لئے عزم کا اظہار ہے۔ ایک بار پھر مسلسل چوکسی اور پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی پانیوں میں گھسنے کی کوشش ناکام بنائیں گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ نے پاکستان کے خلاف مذموم ارادوں کے تحت اپنی آبدوز تعینات کر رکھی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔