وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی ایک اور کامیابی

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی ایک اور کامیابی
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی ایک اور کامیابی ،پاکستان کو بڑا عالمی اعزاز مل گیا . 193 ممالک نے ووٹ دے کر پاکستان کو 8 رکنی گوبل ماحولیاتی کابینہ کا رکن بنادیا . انتخابی عمل میں 193 ممالک کے ماحولیاتی وزراء نے حصہ لیا، عالمی ماحولیاتی اسمبلی کی کابینہ کے لئے پاکستان کا انتخاب دوسال کے لئے کیا گیا. وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی کا نائب صدر منتخب کیا گیا . پاکستان نئے چناو کے بعد عالمی ماحولیاتی پالیسی تیار کرنے والا ملک ہوگا. سینیگال،برازیل ،سلواکیہ ،پرتگال اور برطانیہ جیسے ممالک کے وزراء کو بھی نائب صدر منتخب کیا گیا. وزیراعظم عمران خان کا نئے اعزاز پر اظہار مسرت، کہا پاکستان کو عظیم کامیابی ملی ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔