صدر مملکت کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان

صدر مملکت کا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان
اسلام آباد: صدر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کیلئے تاریخ تجویز کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے تاریخیں تجویز کر دی تھیں اور اسی حوالے سے صدر مملکت کو خط بھی ارسال کر دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور سیکرٹری نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر کو چٹھی ارسال کر دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیش نے پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں ، الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنرخیبرپختونخوا کو بھی خط لکھ دیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔