(ویب ڈیسک ) جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عبد الرحمن نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری استعفی دے دیں۔
جی یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عبد الرحمن کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان بل پر اتفاق ہوا تھا، بل دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا تھا، صدر پاکستان نے بل پر 8 اعتراضات لگا دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل کریں گے۔ لاہور کے تمام دینی مدارس کے منتظمین سے ملاقاتیں کریں گے۔ 22 دسمبر کو فلسطین زندہ باد کانفرنس لاہور میں کریں گے۔
حافظ عبدالرحمن نے کہا کہ آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور شہباز شریف بھی مذاکرات میں موجود تھے۔صدر مملکت آصف زرداری استعفی دے دیں۔