ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے مختلف ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار ہو رہی ہیں ۔
اسی سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات کی اتحاد ریل کے درمیان اہم معاہدہ ہوا ہے جس کے باعث ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری کے ذریعے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
ان تمام اقدامات کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی سٹریٹجک شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گی ۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔