مسافر بس ہولناک حادثے کا شکار،جانی نقصان، آرمی آپریشن جاری

مسافر بس ہولناک حادثے کا شکار،جانی نقصان، آرمی آپریشن جاری
کیپشن: Chilas bus accident
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) چلاس میں پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن ،3 اپریل 2024 کو صبح پانچ بجے کے قریب گلگت بلتستان میں دردناک حادثہ پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری،اس حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے ۔

حادثے کے فوری بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایویکویشن آپریشن شروع کردیا ، پاک فوج کی ریسکیو ٹیم  نے شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت سی ایم ایچ پہنچایا ۔

متاثرین کے بروقت ریسکیو کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، ریسکیو 1122، جی بی سکاؤٹس اور دیگر متعلقہ حکام کی بھی مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لایا گیا۔

پاک فوج کی مدد سے 10 زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جاچکا ہے،بس حادثے کے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنےکے لئےپاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-03/news-1714744687-3678.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-03/news-1714744687-3678.mp4

Watch Live Public News