پنجاب حکومت نے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں

پنجاب حکومت نے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں
لاہور: (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اراکین اسمبلی اور دیگر سے 15 نومبر سے 31دسمبر تک تجاویز لی جائیں گی۔ 15 نومبر سے 15 دسمبر تک بجٹ سے متعلق سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ صوبائی محکمے نئے مالی سال کے اخراجات سے متعلق تفاصیل 30نومبر تک دیں گے۔ 31 دسمبر تک بجٹ کے ڈرافٹ کی حکمت عملی مکمل کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام صوبائی محکمے 30 نومبر تک محکمہ خزانہ پنجاب کو رواں مالی سال کے اضافی اخراجات سے متعلق تفصیلات فراہم کریں گے۔ یکم جنوری 2022 تک نئے ٹیکسز کے نفاذ سے متعلق مشاورت ہوگی سرکاری محکمے 31 مارچ 2022ء تک ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تمام تر تفاصیل مرتب کریں گے۔ نئے ٹیکسز کے نفاذ سے متعلق سفارشات مکمل کی جائیں گی۔ 30 اپریل 2022ء تک پنجاب کے سرکاری محکمے نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اجلاس منعقد کریں گے۔ 25 مئی 2022ء تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تمام دستاویزات مکمل کی جائیں گی۔ یکم جون 2022ء کو صوبائی کابینہ کو بجٹ پیش کیا جائے گا، بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News