لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے 5 اہلکار ملازمتوں سے فارغ

لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے 5 اہلکار ملازمتوں سے فارغ

فیصل آباد (پبلک نیوز) پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے میں لڑکی سے پولیس اہلکاروں کی نازیبا حرکات کی انکوائری مکمل ہو گئی ہے. تھانہ منصورآباد کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو ملازمین کی عہدوں اور تین کی تنخواہوں میں دو درجے تنزلی بھی کی گئی ہے ۔ وسیم اور اس کی کزن کو حبس بیجا میں رکھا گیا اور ہراساں کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ کانسٹیبل آصف ، علی رضا اور عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم ایس ایچ او اور تفتیشی نے ملزم اہلکاروں کو جیل منتقل نہ کیا ۔ واقعہ میں سی پی او ڈاکٹر عابد نے ایس ایچ او سمیت 12 اہلکار معطل کئے تھے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری میں جرم ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او منصور آباد اشفاق باجوہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا جبکہ لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے پر تینوں کانسٹیبل بھی ملازمت سے فارغ کر دیئے گئےہیں. ملزم اہلکاروں کو جیل نہ بھیجنے پر تفتیشی سب انسپکٹر بلاول بھی برطرف ہو گیا ہے. اس کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن امین اور اے ایس آئی ناصر کی عہدوں سے تنزلی کی گئی ہے محرر حمید ، اے ایس آئی اکرم اور سنتری کی تنخواہوں میں دو درجے تنزلی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نےدو اہلکاروں کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔