پہلے چھپ چھپ کر ملتا ہے، پیر پڑتا، این آر او مانگتا ہے، مریم نواز

پہلے چھپ چھپ کر ملتا ہے، پیر پڑتا، این آر او مانگتا ہے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سےسائفر گم گیا ہے. ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کا سارا مسئلہ ہی یہ ہے کہ پہلے وہ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں اور ان کے پیر پکڑتے ہیں اور این آر او مانگتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب وہاں سے انکار ہوتا اور بات نہیں بنتی تو یہ پھر اس طرح کے گھٹیا پن پہ اتر آتے ہیں ۔ اسے کہتے ہیں فتنہ! خیال رہے کہ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شہباز حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے حقیقی آزادی کےلیے جان قربان کرنے کو بھی تیار ہوں، رانا ثنااللہ اورشہبازشریف کو خبردار کیا، بولے تیار ہوجاؤ، کہا مجھے ان کے پلان کا پتہ ہے، انہیں میرے پلان کا نہیں پتہ، سب نے میری کال کا انتظار کرنا ہے زیادہ دیر نہیں لگے گی، ایک دم کال دوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔