کورونا کی خطرناک صورتحال تعلیمی ادارے بند کرنیکا اعلان

کورونا کی خطرناک صورتحال تعلیمی ادارے بند کرنیکا اعلان
پبلک نیوز: کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال پر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے چھ سے گیارہ ستمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھر رہیں محفوظ رہیں اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال کریں۔ دوسری جانب سکولز بند کرنے کا حکومتی فیصلے پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ڈٹ گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بازار، شادی ہال، ہوٹلزسب کھلے ہیں سکولز بند کرنے کا فیصلہ ایسے میں مسترد کرتے ہیں۔ سیکرٹری پرائیویٹ سکولز نے کہا ہے کہ حکومت کا سکولز بند کا فیصلہ انتہائی غیرمنصانہ اور تعلیم دشمن ہے۔ ایسے کسی فیصلے کو ماننے کیلئے تیار نہیں، طلباء کا مستقبل پہلے ہی تباہ ہورہا ہے۔ ایسی تعلیم کش پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ 65 فیصد سکولوں میں ویکسیشن ہوچکی ہے پھر بھی ایسا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔