ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں تعلیمی ادارے 27 تاریخ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بدھ (27 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ،فیصلہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈسڑکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔