ویب ڈیسک: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے نتائج جاری کیے ہیں۔
لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے مطابق لاہور بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 53 فیصد سے زائد امیدوار امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے۔
بورڈ حکام کے مطابق طلبہ و طالبات اپنے نویں جماعت کے نتائج متعلقہ تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس اور دیگر دستیاب ذرائع سے چیک کرسکتے ہیں۔