وزیراعظم کا پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

وزیراعظم کا پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کے آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدے کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کیلئے حکومت نے پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ اے جی پی آر اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کرے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمپنیاں ریلیف فنڈ کی رقم کے خرچ سمیت فنڈ کی آڈٹنگ کریں گی اور آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔