لندن: نوازشریف کے دفتر پر نامعلوم افراد کا حملہ

لندن: نوازشریف کے دفتر پر نامعلوم افراد کا حملہ
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قائم آفس پر حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں کئی افراد ملوث تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کے آفس پر حملہ آور افراد کی تعداد لگ بھگ 20 تھی جبکہ اکثر نے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔ https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1510745646009098244?s=20&t=P3DGbIQp9nFI0SkumAXrug ذرائع کے مطابق حملہ آوروں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ تک لڑائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لندن پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر کارروائی کی اور اس لڑائی جھگڑے میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں سے دو حملہ آور جبکہ دو مسلم لیگ ن کے کارکن ہیں۔ نجی ٹی وی کے صحافی اظہر جاوید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ نواز شریف کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ دوسرے دن بھی دفتر پر مظاہرین نے حملہ کیا جس سے لیگی رہنما اعجاز گل زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کی تعداد 15 سے زائد تھی۔ بعض نے ماسک پہن کر منہ چھپائے ہوئے تھے۔ مظاہرین اور لیگی ورکرز کے درمیان شدید لڑائی میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔