آپ کیساتھ محب وطن تھے ، جداہوئےتوغداربن گئے، علیم خان

آپ کیساتھ محب وطن تھے ، جداہوئےتوغداربن گئے، علیم خان

تحریک انصاف کے منحرف رہنماء علیم خان نے وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دیئے، اپنی دھواں دار پریس کانفرنس میں پنجاب کے سابق سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ چندباتیں قوم کےسامنےرکھناچاہتاہوں، ایک بہترپاکستان کیلئےعمران خان کاساتھ دینےکافیصلہ کیا، ہم نےنئےپاکستان کیلئےدن رات محنت کی.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ میراکاروبارتھا،حکومت کیخلاف کھڑےہونامیرےلیےآسان نہیں تھا، عمران خان کے ساتھ دھرنےمیں 126دن رہا، دھرنے کےدوران ڈیزل،پانی اور کھانا پہنچانا میری ذمہ داری تھی، غداری کاالزام لگانےوالوں کو کہتاہوں سب سے زیادہ قربانی میں نے دی، بزدارکووزیراعلیٰ لگاناتھالگادیتےلیکن مجھےکیوں نیب کےپاس بھجوایا. ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے یہاں پنجاب میں بہت کرپشن کی ہے۔ ہر ٹھیکے میں ان کا کردار تھا۔ ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ان کا کردار تھا۔ یہ سارا پیسہ کس کو جاتا تھا؟ میری اطلاع کیمطابق فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں.

علیم خان نے کہا ایسی کیا غلطی کی جو 4 مرتبہ نیب میں بلایاگیا، چوتھی بار نیب دفتر گیا تو خبر ملی عثمان بزدار وزیراعلیٰ بنادیئےگئے، 6ماہ بعدجب عثمان بزدارکوہٹانےکی خبر چلی تومجھےدوبارہ نیب کانوٹس آیا، عمران خان اگر کسی نے علیم خان سے زیادہ قربانی دی ہے تو سامنے لائیں، عمران خان کو کہتاہوں اگر سچے ہیں تو آئیں مقابلہ کریں، پنجاب میں کمشنر اور پولیس افسران لگانے کا الگ الگ ریٹ ہے، پی ٹی آئی کےپنجاب میں183ممبران ہیں، لیکن آپ نےپرویزالہٰی کووزیراعلیٰ نامزدکیا، ایم این اےکے5ووٹ لینےکیلئےآپ نےپرویزالہٰی کونامزدکیا.

علیم خان نے یہ بھی کہا پرویزالہٰی کوسب سےبڑاڈاکومیں نےنہیں آپ نےکہاتھا، مونس الہٰی نےخریدوفروخت کابازارلگایاہے، جس کرپشن کی بنیادپرمجھےجیل میں ڈالاگیاعمران خان اس کےثبوت قو م کودکھائیں، پنجاب کی بیورو کریسی میں فرح کا کیا کردار تھا، اگر آپ میں ہمت ہے تو بولیں چودھری سالک نے پیسے لیے، طارق چیمہ پر بھی الزام لگائیں کہ انہوں نے پیسے لیے. ان کا کہنا تھا کہ بڑا دکھ ہواجس شخص کےساتھ 10سال لگائے وہ قوم کے ساتھ مخلص نہیں، جب آپ کےساتھ تھےتومحب وطن اورجداہوئےتوغداربن گئے، خان صاحب جہانگیر ترین نے آپ کیلئےدن رات ایک کردیاتھا، آپ نے جہانگیر ترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچہ کٹوایا، آپ کو تو شرم نہیں آتی اپنے مخلص دوست کو جیل میں ڈال دیا، میرےخلاف اگرایک ثبوت ہےتوسامنےلائیں، خان صاحب عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن کی بات آپ کو بتائی، ووٹ ڈالنےکے2منٹ بعد اپنااستعفیٰ پیش کروں گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔