طالبان نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

طالبان نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا
کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے دعوے جھوٹا پروپیگنڈا ہیں۔ ایک انٹرویو میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام لگایا۔ طالبان ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت بڑے پیمانے پر "بے بنیاد رپورٹس" پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی صحافیوں کو افغانستان میں 20 سال کی جنگ کے باوجود زمینی حقائق نہ جاننے پر مزید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انٹرویو میں ایک بھارتی صحافی نے شاہین سے پوچھا کہ انہیں پاکستان سے کتنی مدد مل رہی ہے؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جانب سے مجاہدین کو افغانستان بھیجنے کی اطلاعات ہیں۔ سہیل شاہین نے اس طرح کے تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پروپیگنڈا ہے جو بھارت کی میڈیا آؤٹ لیٹس میں بہت عام ہے، گزشتہ سال سے بھارتی میڈیا میں اس طرح کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ طالبان کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کہا کہ ’’ پروپیگنڈا پھیلانے کے بجائے آپ کو زمینی حقائق پر غور کرنا چاہیے۔ جب سہیل شاہین بول رہے تھے ، بھارتی صحافی نے انہیں روک دیا اور یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ پاکستان سے لوگوں کے سرحد عبور کرنے کی تصاویر ہیں۔ طالبان ترجمان نے بھارتی صحافی سے درخواست کی کہ وہ بولتے ہوئے نہ بولیں۔اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ طالبان افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ سہیل شاہین کے بھارتی صحافی کے دیئے گئے جواب کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پذیرائی مل رہی ہے۔ دوسری جانب سابق افغان مشیر تورک فرہادی کا انٹرویو کرتے ہوئے بھارتی صحافی پرینکا شرما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان افغانستان میں دوہرا کھیل کھیل رہا ہے، "رپورٹس" کے مطابق ایک طرف پاکستان چین کے ساتھ افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کر رہا ہے تاہم دوسری جانب پاکستان افغانستان میں دہشت گرد بھی بھیج رہا ہےجس پر تورک نے واضح طور پر جواب دیا کہ اس نے ایسی خبریں معتبر نیوز فورمز میں نہیں دیکھی ہیں۔انہوں نے واضح طور پر کہا ، "میں نے ان رپورٹوں کو نہیں دیکھا جن کا آپ حوالہ دے رہے ہیں۔ افغانستان میں پاکستان کی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے تورک فرہادی نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔انہوں نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان طالبان پر مذاکرات کے لیے مزید دباؤ ڈالے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔