لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مشاورت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب حکمرانوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہو گی۔ ن لیگ سے کوئی ن اور شین نہیں نکل رہی، پارٹی کا بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور آئین کی پاسداری کرو۔ ترجمان ن لیگ نے کہا 3 سال سے اے ٹی ایم مافیا ملک پر مسلط ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔ موجودہ حکومت جانتی ہے عوام انہیں منتخب نہیں کریں گے۔ ترجمان ن لیگ نے کہا ملکی تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی۔ چینی کمیشن کہاں گیا؟ کیا نیب ایکسٹینشن کے لیے خاموش ہے؟