اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو 5 فیصد اضافی نمبر دینے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء کی اکثریت نے سکول کھلنے رکھنےکی تجویز دی تھی۔ تجویز میں کہا گیا تھا کہ تمام صوبوں میں تعلیمی سرگرمیوں بحال رکھی جائیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزکوسختی سے یقینی بنایا جائے۔ سندھ نے متاثرہ اضلاع میں اسکول بندر کھنے کی تجویز بھی دی تھی۔ اجلاس کے حتمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ سندھ میں 8اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تمام سرکاری و نجی ا سکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی۔ وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کی جائے۔ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سکولوں سے متعلق عملے کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔ ملک بھر کے جامعات میں31اگست تک ویکسی نیشن لازمی قرار۔ 25 تاریخ کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھا جائے۔ امتحانات میں لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر زدیئے جائیں گے۔