دنیا کی سب سے پائیدار گاڑی کون سی ؟

most durable car of world 2024
کیپشن: most durable car of world 2024
سورس: google

 ویب ڈیسک : کنزیومر رپورٹس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں سوُباروُ نے سب سے زیادہ پائیدار کار برانڈز کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر کے ٹویوٹا اور لیکسس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کنزیومر پراڈکٹس کی رینکنگز اور رویوز جاری کرنے والی ویب سائٹ کنزیومر رپورٹس نے گزشتہ ہفتے پائیداری کے اعتبار سے دنیا بھر کے کار برینڈز کی فہرست جاری کی ہے۔
  اس بار  کنزیومر پراڈکٹس  کے زیر اہتمام سال  2000 سے 2024 ماڈلز کے درمیان 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں کچھ 2025 کے ماڈلز بھی شامل کیے گئے۔

مام کار برانڈز سے متعلق 20 مسائل کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے جن میں ٹرانسمیشن، انجن کارکردگی، الیکٹرانکس، کار کے اندرونی حصے، بریکس، الیکٹرانک بیٹریاں، انجن وارنٹی سے لے کر کار میں ہونے والے بڑے نقصانات شامل ہیں۔
اس سروے میں سبسکرائبرز اپنی خریدی ہوئی کاروں کے بارے میں رپورٹ کرتے ہیں۔ اراکین ایک سوالنامہ پُر کرتے ہیں، جس میں وہ اپنی گاڑیوں میں پیش آنے والے مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
کنزیومر رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے سب سے پائیدار برانڈز میں سرفہرست سوبارو ہے، دوسرے نمبر پر لیکسس، تیسرے نمبر پر ٹویوٹا اور چوتھے نمبر پر ہونڈا ہے۔ 

 اسی طرح پانچویں  نمبر پر ہونڈا اکیورا،  چھٹے نمبر پر  مزدا   ،  ساتویں  نمبر پر آڈی اور آٹھویں نمبر پر  بی ایم ڈبلیو رہی ۔ 

صارفین نے  9واں نمبر کیا اور10 واں  نمبر ہنڈائی کے نام کیا ۔

یہ فہرست صرف پائیداری کی بنیاد پر کنزیومر رپورٹس کے سروے کے بعد ترتیب دی گئی ہے جبکہ دنیا کی بہترین گاڑیوں اور ان کے مالکان کے مطمئن ہونے کے اعتبار سے  فہرست مختلف بھی ہو سکتی ہیں۔

Watch Live Public News