گزشتہ 5 سالوں میں 8 ارب 85 کروڑ کی گیس چوری ہوئی، دستاویز

گزشتہ 5 سالوں میں 8 ارب 85 کروڑ کی گیس چوری ہوئی، دستاویز
اسلام آباد: (پبلک نیوز) گزشتہ پانچ سال کے دوران گیس چوری کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران گیس چوری کی تمام تر تفصیلات پیش کردی گئیں ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں 8 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری ہوئی، 13 ہزار 266 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری کی گئی۔گیس کمپنیوں نے گیس چوری کرنے والے 4 لاکھ 30 ہزار 194 کیسز کا سراغ لگا لیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں 4 ارب 22 کروڑ سے زائد کی گیس چوری ہوئی جبکہ ن لیگ کے آخری دو سال میں 3 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری سامنے آئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔