(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعدد قومی کرکٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستوں کا جائزہ لینے کےبعد پی سی بی نے توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ جب تک این او سی جاری ہوئے اس میں مزید توسیع نہیں کر سکتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ این او سی میں توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ نہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے ۔کچھ کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ نہیں انہیں تو لیگز کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیئے، پی ایس ایل سے پہلے تک لیگز کے میچز کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیئے تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی این او سی پالیسی سے بھی کھلاڑی نالاں ہیں۔ زیادہ کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کئے گئے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری جبکہ کچھ کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے ۔