لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کو دراز قد بائولر محمد عرفان کے بعد ایسا نوجوان مل گیا ہے جسے شعیب اختر اور محمد آصف سے بھی تباہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس نوجوان کا نام محمد ذیشان ہے۔ فیصل آباد کے نواحی گائوں کے رہائشی اس بائولر کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے۔ اس وقت یہ ہونہار کھلاڑی پاکستان کی انڈر نائٹین ٹیم میں اپنی بائولنگ کا جادو دکھا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) حکام نے محمد ذیشان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر محمد ذیشان کی ایک مختصر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایسی تباہ کن بائولنگ کر رہے کہ دیکھنے والوں کے ذہنوں میں شعیب اختر اور محمد آصف کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں محمد ذیشان اپنا سامنا کرنے والے بیٹر کو لگاتار بائونسر مارتے نظر آ رہے ہیں لیکن اسے گیندیں سمجھ ہی نہیں آ رہیں جبکہ وکٹ کیپر کو بھی یہ تیز بال پکڑنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔ https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1478033474271514629?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1478033474271514629%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F632476 سوشل میڈیا صارفین جہاں ایک طرف محمد ذیشان کی بائولنگ کو سراہتے نظر آئے وہیں وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کی پھرتی اور برق رفتاری سے گیند پکڑنے کے سٹائل کی بھ خوب تعریف کر رہے ہیں۔ محمد ذیشان کی بائولنگ کے سحر میں مبتلا صارفین انھیں مستقبل کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی ویڈیو کو پی سی بی کے حکام بالا کو ٹیگ کرکے انھیں ٹویٹ کر رہے ہیں۔ سابق برطانوی کرکٹر آئن پونٹ نے محمد ذیشان کی بائولنگ کی ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ نوجوان بھرپور صلاحتیوں کا مالک اس کی گیند بازی جاندار ہے بلکہ اس میں تکنیکی ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔