آئی سی سی کا فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان

آئی سی سی کا فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان
ہیگ (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ٗ امریکہ اور اسرائیل کی شدید مذمتتفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کریمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں گی۔اس سلسلہ میں جو جرائم ہمارے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ان کا احاطہ کیا جائے گا۔ امریکہ اور اسرائیل نے آئی سی سی کی طرف سے اقدام کی مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے جا نیوالے ایک بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی کی طرف سے یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔عالمی عدالت اس اقدام کے بعد اپنی قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔ فلسطینی حکام نے آئی سی سی کی طرف سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انصاف کو فتح ملے گی۔یاد رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں 2014سے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں گی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔