ہرشل گبز اور یوراج کے بعد پولارڈ کے بھی ایک اوور میں 6 چھکے

ہرشل گبز اور یوراج کے بعد پولارڈ کے بھی ایک اوور میں 6 چھکے
ویب ڈیسک: کرکٹ کی دنیا میں ہر دن کے ساتھ کچھ نہ کچھ نیا اور دلچسپ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسا ہی کچھ مزید نیا اور دلچسپ دیکھنے کو مل گیا ہے۔ہاں جی! کالی آندھی کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کیرون پولارڈ نے ٹی 20 میچ کے دوران ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیئے۔ جارح مزاج بلے باز نے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے نام کا لوہا منوا لیا ہے۔واضح رہے کہ ایک اوور یعنی 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا اعزاز اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور انڈین آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے پاس موجود ہے، اس فہرست میں اب کیرون پولارڈ بھی شامل ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔