عمران خان پنجاب میں آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ، مسرت جمشید

عمران خان پنجاب میں آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ، مسرت جمشید
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں عام انتخابات کے لئے آج انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر عمران خان کا خطاب دیکھایا جائے گا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے لاہور سے رضا کارانہ گرفتاری دینے والے رہنما اور کارکنان ملاقات کرینگے، پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا تھا ، اب الیکشن بھی ہوں گے اور عوام پاکستان تحریک انصاف کےحق میں فیصلہ بھی دے گی، آج ہر شہر ایک جلسہ گاہ بنے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے کہ جو حقیقی معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا تھا. پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی نے اپنی حکومت خود ختم کی تاکہ عوام اپنا فیصلہ کر سکے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔