کراچی ( پبلک نیوز) بن قاسم پاور پلانٹ 3 پر 80 فیصد کام مکمل، افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تصدیق کر دی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ 3 کا افتتاح اگلے ماہ وزیر اعظم کریں گے۔ 900 میگاواٹ پلانٹ کا 80 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ دیگر ڈسکوز حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اس طرح کے پلانٹس بنائیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموئی لاگت 650 ملین امریکی ڈالر ہے۔ منصوبے سے مجموئی طور پر 900 میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی۔ پلانٹ اگلے 6 ہفتوں میں بجلی کی پیداور شروع کردے گا۔