وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا سستی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج (منگل)لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ سول اور انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ افسروں نے وزیراعظم کو نظم و نسق، انتظامی مسائل اور پالیسیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔