پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، کچھ نہیں نکلا

پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، کچھ نہیں نکلا

اسلام آباد : (پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا، کچھ نہیں نکلا .

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا لیکس میں جو ذمہ دار ہیں ان کے خلاف وزیراعظم قانونی وآئینی ایکشن لیں عمران خان کے بیان کے بعد سب کو چپ لگ گئی ہے، کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا. انکا کہنا تھا کہ ڈالر ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، ایف آئی اے کو اختیاردیا ہےڈالرہولڈرز کے خلاف کارروائی کرے.

ان کا کہنا تھا کہ 12ڈرونز کے ساتھ ایئرپٹرولنگ سسٹم بنا رہے ہیں، کچھ لوگوں کو ایف آئی اے نے اٹھایا ہے، 136افسروں کی جعلی شناختی کارڈ بنانے پر چھٹی کرادی ہے، اسلام آباد میں میلوڈی فوڈ اسٹریٹ دوبارہ قائم کریں گے. شیخ رشید نے کہا جعلی شناختی کارڈ کی بہت زیادہ شکایات تھیں، نیا پٹرولنگ یونٹ لانےجارہےہیں، پٹرولنگ یونٹ میں ڈرونز بھی شامل ہوں گے. وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شکرپڑیاں میں نئی فوڈ اسٹریٹ کااہتمام کریں گے، ایک دن میں پاسپورٹ اجراء کی فیس 10 ہزارروپے مقرر کر دی گئی ہے، 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیاجاسکےگا، نادراکے 136 ملازمین کوفارغ کردیاہے، پولیس میں ہزاروں بھرتیاں کرنےجارہےہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔